تقلید - تعریف و اقسام اور حکم
زیر نظر کتابچہ تقلید کے موضوع پر ایک چھوٹی سی کتاب ہے جس میں مؤلف حفظہ اللہ نے تقلید کی تمام صورتوں کو جمع کر کے ان کا الگ الگ حکم بیان کیا ہے. یوں تو اس موضوع پر بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں، لیکن چونکہ اہل تقلید اپنی پرانی روش اختیار کرتے ہوئے ہر موضوع کی طرح اس موضوع میں بھی، الگ الگ صورتوں کو ایک دوسرے سے ملا کر بحث کو الجھا دیتے ہیں. نتیجتاً ہمارے بعض احباب یا طلبہ کے ذہن میں تقلید کے تعلق شکوک و شبہات جنم لینے لگتے ہیں. انہی چند امور کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے نہایت ہی اختصار کے ساتھ اس کتابچہ کو ترتیب دیا ہے. اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اسے میرے اور امت کے حق میں نفع بخش بنائے. آمین.