عورت كا اپنى اولاد كے سامنے ستر
زمرے
مصادر
Full Description
عورت كا اپنى اولاد كے سامنے ستر
عورة المرأة أمام أطفالها
[ أردو - اردو - urdu ]
شیخ محمد صالح المنجد
ترجمہ: اسلام سوال وجواب ویب سائٹ
تنسیق: اسلام ہا ؤس ویب سائٹ
ترجمة: موقع الإسلام سؤال وجواب
تنسيق: موقع islamhouse
2013 - 1434
عورت كا اپنى اولاد كے سامنے ستر
ميرا گيارہ ماہ كا بچہ ہے بعض اوقات ميں اس كے سامنے لباس تبديل كرتى ہوں، تو كيا ميرے ليےايسا كرنا جائز ہے ؟
اوركتنى عمر كے بچے كے سامنے ميں اپنا لباس نہيں اتار سكتى، اور اسى طرح گھر ميں اپنے خاوند كے سامنے مختصر لباس پہنتى ہوں اس كے متعلق بھى وضاحت كريں ؟
اللہ تعالى آپ كو جزائے خير عطا فرمائے.
الحمد للہ:
اگر بچہ ستر اور شرمگاہ كى سمجھ ركھتا ہو، تو پھر عورت كے ليے اس كے سامنے اپنا ستر ننگا كرنا جائز نہيں، ليكن اگر وہ چھوٹا ہونے كى بنا پر كچھ نہيں سمجھتا تو يہ جائز ہے.
مجھے تو يہى لگتا ہے كہ گيارہ ماہ كا بچہ كچھ نہيں جانتا، ليكن جب بچہ چار يا پانچ برس كا ہو جائے تو وہ ان اشياء كو سمجھتا ہے، اس ليے اہم چيز تو يہ ہے كہ اگر بچہ ان اشياء كى سمجھ ركھتا ہو، اور اس كے ذہن ميں ان جيسے اعمال كى سمجھ ہو تو عورت كے ليے اس كے سامنے اپنا ستر كھولنا جائز ہے.

API


