×
اس کتاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گیارہ امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا مفصل ذکر خیر ہے۔ مؤلف نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر بیوی کی زندگی کا الگ الگ بہت عمدہ خاکہ پیش کیا ہے‘ اور ہر ایک سے متعلق مفید ونافع تفصیلات پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ مؤلف نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی متعدد شادیوں کے اسباب اور اس کی حکمتوں پر بھی روشنی ڈالی ہے تاکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتوں اور ان بلند وبالا اغراض ومقاصد کو واضح کیا جائے جو ان میمون ومبارک شادیوں کے ماوراء کارفرما تھے۔